پاکستان نے بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دے دی

01:35 PM, 11 Feb, 2019

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں جن کو اس ماہ کے آخر تک رسائی دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہو گا اور امید ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔

مزیدخبریں