پی ایس ایل، پاکستان میں ہونیوالے میچز کا ٹکٹ کم سے کم 500 روپے رکھنے کا فیصلہ

11:07 AM, 11 Feb, 2019

لاہور: ‏پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو گی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔

مزیدخبریں