خالد مقبو ل صدیقی ایم کیو ایم کے نئے کنوینرمنتخب

08:40 PM, 11 Feb, 2018

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے خالد مقبو ل صدیقی کو اپنا نیا کنوینرمنتخب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بہادر آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اور اجلاس ختم ہونے کے بعد انہوں نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا نیا کنوینر بنانے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج پارٹی سربراہ فاروق ستار کنوینر کے عہدے سے برخاست کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

مزیدخبریں