بیٹی کی وطن واپسی تک عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ میں تاخیر کا فیصلہ

بیٹی کی وطن واپسی تک عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ میں تاخیر کا فیصلہ

لاہور: معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری منگل کو ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ،ان کی ایک بیٹی اسلام آباد اور دوسری بیٹی لندن میں مقیم ہیں ان کی وطنی واپس پر ہی تدفین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرکو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔