ملک بڑی تباہی سے بچ گیا،پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
۔۔۔۔
کوئٹہ:پاک فوج نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ردالفساد کے تحت بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گشکور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جو آپریشن کیا گیا ہے س کے دوران 20 مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور سنائپر رائفل برآمد کی گئیں۔