لاہور:صاف پانی کیس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے اور وہ آج 11 بجے پیش ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی پیشی کے باعث سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کی سکیورٹی کو مزیدسخت کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس منظورملک،جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ صاف پانی کیس کی سماعت کرے گا،وزیراعلیٰ شہبازشریف صاف پانی اورماڈل ٹاﺅن میں رکاوٹوں سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، دوران سماعت آئی جی پنجاب،سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز اورسی ٹی اوبھی پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث وہ عدالت پیش نہ ہو سکے تھے ۔