گرم کپڑے پھر نکال لیں،لسبیلہ میں بارش،کوئٹہ کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا

09:31 AM, 11 Feb, 2018

گرم کپڑے پھر نکال لیں،لسبیلہ میں بارش،کوئٹہ کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا


اسلام آباد:گرم کپڑے پھر نکال لیں کیونکہ جاتی سردی لوٹ آئی ہے،لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس پڑے،کوئٹہ کے پہاڑوں پر برفباری سے بھی موسم سرد ہو گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ فورٹ عباس اور گردونواح میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال

اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں