لاہور: اگر آپ تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے کے عادی ہیں تو یہ نہایت مثبت بات ہے، کیونکہ ماہرین نے تیز رفتار سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ ماہرین کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے کا مختصر دورانیہ دل کیلئے بہت مفید ہے۔
ماہرین نے اس سلسلے میں 31زیادہ بیٹھنے والی مگر تندرست خواتین پر 2مختلف طریقوں کے اثرات کو ٹیسٹ کیا۔ ہر طریقہ کیلئے 10 منٹ مختص تھے جس میں وارم اپ ، کول ڈاون اور ریکوری کا دورانیہ شامل ہے۔ورزش کے یہ سیشن ہفتے میں 3 بار کرائے گئے اور یہ سلسلہ چھ ہفتوں تک جاری رہا۔
کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن گیبالا کا کہنا تھا کہ سیڑھیاں چڑھنا ایک قسم کی ورزش ہے جو ہر کوئی اپنے گھر میں، دفتر میں کا م کے بعد یا کھانے کے وقفے میں کر سکتا ہے۔ گزشتہ تحقیقوں میں سیڑھیاں چڑھنے کی مختصر ورزش کا دورانیہ ہفتے میں 70منٹ تک ہونے پر متعدد فوائد ثابت ہوئے ہیں جن میں دل اور پھیپڑوں کی فٹنس شامل ہے۔
تیز رفتار سے سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کیلئے خوشخبری !!!
11:27 PM, 11 Feb, 2017