لاہور: سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے سٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں جن میں آج کل سب سے زیادہ مقبول فنکار کپل شرما ہے جبکہ اس کے علاوہ اکشے کمار ، گووندا ، جانی لیور بھی مجھے اپنا استاد مانتے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرے شاگرد اپنے فن کے ذریعے بالی وڈ میں نام پیدا کر چکے ہیں۔