لاہور: پی ایس ایل کو کرپشن کا ٹیکا لگانے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف پی سی بی کا سخت ایکشن، خالد لطیف اور شرجیل خان کے سنٹرل کنٹریکٹ بھی ختم کردیئے گئے ، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فاسٹ بولر محمد عرفان سمیت تین مزید کرکٹر زبھی تحقیقات کی زد میں آئے۔
شہر یارخان کہتےہیں فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کڑی سزائیں دینگے ،بروقت کارروائی سے بکیز اور کرکٹ کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی.
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان ، کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن اور گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر سے بھی تحقیقات کی۔
ذرائع کہتےہیں کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعدمزید چھان بین کیلئے ان کا موبائل فون ضبط کرلیا ہے تاہم پی ایس ایل سربراہ نجم سیٹھی ، کا کہنا ہے کہ ابھی تینوں پلئیرز ٹورنامنٹ کھیلیں گے ۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے دشمن ہر کھلاڑی کو بدنام کرنے پر تل گئے ہیں، پرامید ہوں کہ پی ایس ایل ٹو کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔