نیویارک: ایک عام لڑکی سے مس ورلڈ ، پھر بالی وڈ اور اب ہالی وڈ کا حصہ بن چکی بھارت کی مشہور ہیروئن پریانکا چوپڑا کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے ،لیکن فلمی کیریئر کے آغاز میں ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد اس اداکارہ کو بھی جسمانی ساخت پر استہزا اور مذاق کا نشانہ بننا پڑا،پریانکا کا کہنا تھا کہ مجھے ’’باڈی شیمنگ ‘‘ کا نشانہ بالی ووڈ کے ہی ایک معروف پرڈیوسر نے بنایا اور کہا کہ تمہاری ناک کی بناوٹ بری اور بیکار ہے ،میں کرسمس ،ہولی ،دیوالی سمیت کئی ’’تہوار مناتی ‘‘ ہوں اس لئے میری جسمانی ساخت’’ تبدیل ‘‘ہوتی رہتی ہے .
تفصیلات کے مطابق 17سال قبل ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد جب میں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی تھی تو میں ایک پرڈیوسر سے ملی،جس نے مجھے دیکھتے ساتھ ہی کہا کہ آپ کی ناک اچھی نہیں اور اس کی بناوٹ کے برے ہونے کے حوالے سے بات کی ،اس پرڈیودسر کے ساتھ میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کر رہی تھی ،حالانکہ میں اس وقت ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل جیت چکی تھی ،اس پرڈیوسر نے میرے بارے میں جتنی باتیں کیں وہ سب غلط تھیں ۔اس پرڈیوسر کا کہنا تھا کہ میری ناک صیح نہیں ہے ،میری جسمانی ساخت اور شیپ متوازن نہیں ہے ۔