جرمنی میں مسلم خاتون ٹیچر نے وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہ ہوا۔۔!!!

06:40 PM, 11 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمنی میں حجاب پہننے والی خاتون ٹیچرنے متعصبانہ سلوک کا مقدمہ جیت لیا۔

مسلم خاتون کو تقریبا 9ہزار یورو معاوضے کے طور پر ادا کئے گئے جبکہ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ ٹیچر کے خلاف متعصبانہ سلوک اسے تدریس کے پیشہ سے محروم کردینے کے مترادف ہے اور یہ سب صرف اس لئے کیا گیا کیوں کہ وہ سرپوش پہنے ہوئی تھی۔

مسلم خاتون نے برلن۔ برینڈن برگ عدالت میں اپیل کی تھی۔ قبل ازیں اس کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ وہ برلن کے ایلیونٹری اسکول میں ٹیچر تھی۔

تحت کی عدالت نے اسے 8600یورو بطور معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر اس نے اپیل کی تھی۔

مزیدخبریں