امریکہ میں پیدا ہونے والےپانڈے کو چین کیوں بھیجا جا رہا ہے؟

06:23 PM, 11 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکہ میں پیدا ہونے والے مادہ عظیم الجسہ ریچھ بلائو  کی چین واپسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس کو واپس لانے کیلئے جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوآن میں ریچھ بلائو پانڈا  کی پرورش کرنے والے ادارے کے اہلکار کر رہے ہیں۔

پانڈا پروگرام کے مطابق 22فروری کو پہنچ رہا ہے۔ چنگ ڈو شہر میں عظیم الجسہ ریچھ بلائو کیلئے چینی تحفظ و تحقیق مرکز کے ڈوجیانگ یان بیس کے اہلکار چایو نے کہا کہ مرکز نے پانڈا کیلئے لاونج اور پلے گرائونڈ پر مشتمل 100 مربع میٹر رہائش تیار کی ہے۔

چایو نے کہا کہ چین پہنچنے کے بعد پانڈا کو بیس میں ایک ماہ تک قرنطینا میں رکھا جائے گا، جہاں وہ مقامی بانس اور چینی سٹائل کی روٹی کھانے کی عادی ہوجائے گی اور اس کے علاوہ وہ پرورش کرنے والوں کی سیچوآن زبان بھی سمجھنے لگے گی،بائو بائو 23اگست2013کو واشنگٹن ڈی سی کے سمتھ سونین کے قومی چڑھا گھر میں پیدا ہوئی تھی۔

مزیدخبریں