ممبئی: بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کامیابی خطرے میں پڑھ گئی ۔ امریکی میڈیا کے ذریعے نشر ہونیوالا ان کا ٹی وی شو ”کوانٹیکو “ ناکامی کی جانب جا تا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کا ٹی وی شو “کوائنٹکو” درجہ بندی اور مقبولیت کے حوالے سے مسلسل نیچے جارہا ہے اوران کے مداح اب اس ٹی وی شو سے مزید محظوظ نہیں ہورہے ہیں جس کے بعد پروگرام کو ختم کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔