گووندا کی ڈیوڈ دھون کیخلاف تنقید پر ورن دھون کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گوندا کی جانب سے فلمساز ڈیوڈ دھون کیخلاف تنقیدی بیان کے بعد میڈیا نے اداکار ورن دھون سے تبصرہ مانگ لیا جس پر نوجوان اداکار نے گوندا کیخلاف کوئی بیان دینے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی اور یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ وہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

05:49 PM, 11 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا کی جانب سے فلمساز ڈیوڈ دھون کیخلاف تنقیدی بیان کے بعد میڈیا نے اداکار ورن دھون سے تبصرہ مانگ لیا جس پر نوجوان اداکار نے گووندا کیخلاف کوئی بیان دینے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی اور یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ وہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ورن دھون اپنی آئندہ فلم کے گانے ”تاما تاما اگین “ کی لانچنگ تقریب میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے جس میں ان کے والد ڈیوڈ دھون کے کیخلاف اداکار گووندا کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے ہر قسم کے منفی ردعمل سے اجتناب کرتے ہوئے صرف یہ جواب دیا کہ انہوں اس بارے میں کچھ نہیں سنا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار گووندا جانب سے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مزیدخبریں