فیصل آباد: ڈمپر ڈارئیور نے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا،رکنے کا اشارہ کیا تھا

04:31 PM, 11 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد:  بھائی والا پھاٹک کے قریب ڈمپر نے ٹریفک سیکٹر انچارج کو کچل دیا جس کے نتیجے میں شفیق نامی ٹریفک سکیٹر انچارج موقع پر ہی دم توڑ گیا بھائی والا پھاٹک پر ڈمپر کو شہر میں داخل ہونے کی بناء پر وارڈن نے ڈمپر کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈمپر ڈرائیور رکنے کی بجائے ڈمپر کو تیز کرکے فرار ہو گیا جس کے تعاقب میں آنے والے محمد شفیق سیکٹر انچارج ملت ٹاون نے موٹر سائیکل کو ڈمپر کے آگے لاکر کھڑا کردیا جس پر ڈرائیور طیش میں آگیا اور ڈمپر کو شفیق نامی وارڈن پر چڑھا دیا جس کے باعث شفیق موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں