لاڑکانہ : موہنجودڑومیں آثار قدیمہ کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے ۔ دنیا بھرکے معروف ماہرین آثار قدیمہ اس کانفرنس میں شریک ہیں۔ امریکا کے آرکیالوجسٹ پروفیسر جوناتھن مارک کانوئر نے اردو میں بات کر کے سب کو حیران کر دیا۔
امریکا کے آرکیالوجسٹ پروفیسر جوناتھن مارک کانوئر نے اردو زبان میں موہنجودڑو کے خوب گن گائے، امریکی پروفیسر جوناتھن مارک کانوئر کا کہنا تھا کہ موہنجودڑو شہر میں بہترین اور ہرقسم کی سہولیات کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ چالیس سال سے موہنجو دڑو پر کام کرنے والےامریکی آرکیالوجسٹ پروفیسر جوناتھن مارک کانوئر کا مزید کہنا تھا کہ بدلتے موسمی حالات اور علاقے میں زیر زمین پانی کی بڑھتی ہوئی سطح قدیم شہر کے لئےبڑا خطرہ ہے۔