شرجیل نے کوئی غلط کام نہیں کیا، والد سہیل خان

12:54 PM, 11 Feb, 2017

لاہور: بیٹے پر الزامات لگنے کے بعد شرجیل خان کے والد بھی میدان میں کود پڑے اور بیٹے کے حق میں بیان داغ دیا۔ سہیل خان نے کہا ان کا بیٹا بے قصور ہے اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا پی سی بی تحقیقات کر لے کیونکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے بہت سارے پرستار تصاویر بنواتے ہیں۔

شرجیل خان جس ہوٹل میں تھا وہاں 1500 کمرے ہیں۔ ہو سکتا ہے لابی میں شرجیل کی کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔ سہیل خان نے کہا کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کون اچھا ہے اور کون بُرا ہے۔ امید ہے شرجیل خان تمام الزامات سے بری ہونگے۔

واضح رہے شرجیل خان، خالد لطیف اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں لیگ سے باہر ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں