پی ایس ایل سے معطل شرجیل خان اور خالد لطیف لاپتہ

12:40 PM, 11 Feb, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ سے معطل ہونے والے شرجیل اور خالد لطیف واطن واپسی کے بعد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کل کراچی پہنچے لیکن اس کے بعد سے دونوں کا کوئی پتا نہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دونوں کھلاڑیوں کو نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے 10 بجے لاہور روانہ ہونا تھا جس کے لئے انہیں بورڈنگ پاس بھی مہیا کر دیئے گئے تھے لیکن دونوں کھلاڑی رات دو بجے تک کراچی ائیر پورٹ پر موجود رہے جس کے بعد سے دونوں لا پتا ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں تاحال اپنے گھروں کو بھی نہیں پہنچے۔ معطل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی آج وطن پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے وطن واپسی پر شرجیل خان اور خالد لطیف بھی چیئرمین کی فلائٹ میں دبئی سے کراچی آئے تھے۔

ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا تھا پی سی بی کا ماننا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں۔ دونوں کرکٹرز ان کی فلائٹ میں تھے لیکن غصے میں ان سے ملا اور نہ ہی کوئی بات کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں