چھلکے سمیت اناج کا استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید،تحقیق

12:33 PM, 11 Feb, 2017

ٹیکساس: امریکی ماہرین صحت نے بتایا ہے و ہ لوگ جنہوں نے روزانہ مکمل اناج والا کھانا کھایا تھا وہ نہ صرف کھانے کو کم وقت میں اور بہتر طور پر ہضم کر تے ہیں بلکہ وہ دوسرے گروپ کی نسبت زیادہ کیلوریز بھی جلاتے ہیں۔ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ہول گرین کھانے کی بدولت ان میں سے ہر ایک نے روزانہ تقریباً ایک سو کیلوریز زیادہ جلائیں ،سو کیلوریز جلانا تیس منٹ تک پیدل چلنے کے برابر ہے۔
چھلکے سمیت اناج کھانے سے نہ صرف جسم کو زیادہ غذائیت ملتی ہے بلکہ ہاضمہ بہتر اور تیز رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔
چکی میں پیستے دوران اناج کے اہم غذائی اجزاءمثلاً فائبر، آئرن اور مختلف اقسام کے وٹامن بی اس سے الگ ہوجاتے ہیں اور جب استعمال کے لیے یہ آٹا چھانا جاتا ہے تو یہ مفید اجزاءہمارے پیٹ میں پہنچنے کے بجائے کچرے کے ڈبے کی نذر ہوجاتے ہیں۔
ہول گرین میں چاول، دلیہ، گندم اور جو شامل ہیں جنہیں ہمارے یہاں عام طور پر چھلکا اتار کر اور آٹے کی صورت میں چھان کر استعمال کیا جاتا ہے۔ چاولوں کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر چھلا ہوا سفید چاول کھانے کے بجائے ”بھورا چاول“ جو چھلکے سمیت ہوں یہ انسانی صحت پر نہایت مفید اثرات ڈالتے ہیں

مزیدخبریں