اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر بول پڑے۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا الیکشن فکسر نجم سیھٹی اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کی بات کر رہا ہے اور ایسی باتیں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
Joke: Election fixer Sethi to eliminate cricket spot fixing! Latter only affects cricket; elec "fixing" greater crime threatening democracy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 11, 2017
ان کا مزید کہنا تھا الیکشن فکسنگ جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کیلئے کی گئی جو بہت بڑا جرم ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیھٹی نے کہا تھا پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو کرپشن کے ہاتھوں تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ پی ایس ایل کو ہر قیمت پر شفاف بنائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں