کراچی میں ایک اور خونی حادثہ ، تیز رفتار ٹینکر کار پر چڑھ دوڑا،بچے،3خواتین سمیت5افراد شدید زخمی

11:57 AM, 11 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:شہر کی سڑکوں پر خونی حادثات معمول بن گئے، کئی انسانی جانیں چلی گئیں لیکن سندھ حکومت پھر بھی نہ جاگی۔ یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹینکر کار پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں بچےاور تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جنھیں طبی امداد کے لئےقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔کراچی میں ترقیاتی کاموں،اُکھڑی سڑکوں اور بے ہنگم ٹریفک سے شہریوں کو جان کے لالے پڑ گئے،کراچی یونیورسٹی روڈ خوف کی علامت بن گیا۔

 
یونیورسٹی روڈ پر ایک اور حادثے نے پانچ افراد اسپتال پہنچ گئے۔  تیز رفتار ٹینکر نے کار کو کچل دیا، کار میں سوار ایک شیر خوار بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ایک ہفتے کے دوران مختلف حادثات میں طلبا و طالبات سمیت 6 افراد جاں کی بازی ہار گئےاور کئی شدید زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب سندھ حکومت سب اچھا کا راگ آلاپنے لگی۔

یونیورسٹی روڈ سمیت کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ہرروز کئی خونی حادثات پیش آنے لگےجبکہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام نے حادثات کی روک تھام کے بجائے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

مزیدخبریں