لاہور: نہر میں گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔گزشتہ روزلاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے قریب کارنہرمیں گرگئی،حادثے کے وقت کار میں ایک شخص موجود تھاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود لڑکے کی لاش کومردہ خانہ منتقل کردیا ،جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر سے تباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیاگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے،جبکہ نارووال کے قریب ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے تھے۔