ودیا بالن کی فلم بیگم جان 14اپریل کو ریلیز ہوگی!

11:16 AM, 11 Feb, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ودیا بالن ایک دفعہ پھر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں۔ودیا بالن کی یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہو گی۔واضح رہے کہ یہ بات ودیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ روز شئیر کی تھی۔

فلم کا نام بیگم جان ہے اور یہ فلم بنگالی فلم راج کاہنی کا ہندی ورژن ہے جس کے ہدایت کار سرجیت مکھر جی ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نصیرالدین شاہ اور گوہر خان شامل ہیں۔ودیا بالن اور نصیرالدین شاہ کی فلم عشقیہ نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی یہ فلم جو کہ عصمت فروشی کے گڑھ کی ایک میڈم (جوکردار ودیا نبھا رہی ہیں) کے گرد گھومتی ہے لوگوں کو کتنی پسند آتی ہے۔

مزیدخبریں