پاناما اسکینڈل کی لافرم کے مالکان کرپشن اسکینڈل کے الزام میں گرفتار

09:56 AM, 11 Feb, 2017

پاناما سٹی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونیسکا کو پاناما میں اچانک ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس فرم کے خلاف گزشتہ ایک سال سے تحقیقات کی جا رہی تھی اور طویل تحقیقات کے بعد ہی فرم کے دفتر پر چھاپہ مار کر مالکان کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب موزیک فونسیکا کے مالک ریمون فونسیکا کا کہنا ہے کہ ان کا لاوا جاتو کرپشن سکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی وہاں کی کسی کمپنی کے ساتھ ہمارے معاملات چل رہے ہیں۔ پاناما کے اٹارنی جنرل کینا پورسیل کا کہنا ہے کہ لا فرم موزیک فونسیکا آف شور کمپنیاں بنانے میں مہارت رکھتی ہے جبکہ اس نے مجرمانہ سرگرمیاں سر انجام دیتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں پیسے چھپانے کا کام بھی کیا۔

تحقیقات میں واضح ہوا کہ اس کمپنی نے اپنے لوگوں کے ذریعے برازیل سے پیسے پاناما منتقل کرائے اور بڑی صفائی کے ساتھ اس کے شواہد مٹا دیے۔ لاوا جاتو یا آپریشن کار واش برازیل کی سرکاری آئل کمپنی پیٹرو براس میں ہونے والے بڑے کرپشن اسکینڈل کا نام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ پاناما اسکینڈل کی لافرم کے مالکان کرپشن سکینڈل کے الزام میں گرفتارکریں

مزیدخبریں