ممبئی:شوبز کی دنیا میں چند لوگ ہی ایسے ہوتے ہیں جو ہر میدان میں اپنا آپ ثابت کر سکتے ہیں ورنہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔اگر کوئی اداکاری میں ماہر ہے تو وہ اداکاری ہی کر سکتا ہے لیکن کچھ لوگوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کوئی بھی کام بآسانی کر سکتے ہیں۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی بھی ایسی ہی ہیں جنہوں نے ماڈلنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں۔
جوہی جو کہ انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی Co-ownerبھی ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ”میں ہمیشہ سے اپنی ماں جیسی بننا چاہتی تھی مجھے اپنی ماں کے کپڑے پہننے کا انداز بہت پسند تھا وہ ہمیشہ صبح نوکری پر جاتے بہت سلیقے سے تیار ہوا کرتی تھیں ۔جب میں نے ماں کو بتایا کہ میں ان جیسا بننا چاہتی ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ کچھ اچھا اور انوکھا کرو زندگی میں۔
تب میں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور میری پہلی کمائی ایک ہزار روپےتھی جبکہ میں اسوقت صرف11سال کی تھی جو میں نے لا کر اپنی امی کو دی تھی جس پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے“ یہ باتیں جوہی نے ودیا دتا کی کتاب ”می اینڈ ماں“کی تقریبِ رونمائی کے موقع پرکیں۔جوہی کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں لگتا کہ میں اپنی سوانح حیات لکھ سکتی ہوں یا مجھ میں لکھنے کے جراثیم بھی ہیں“۔