شہریار خان اور نجم سیھٹی فکسنگ کے الزام میں ملوث کھلاڑیوں پر برہم

08:55 AM, 11 Feb, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ معاملے کو دیکھ رہا ہے اور ہم نے قوانین کے مطابق معطل کیا ہے کھلاڑیوں کو صفائی کا بھی موقع ملے گا۔ یہ معاملہ پاکستان کے عوام کا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو کرپشن کے ہاتھوں تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ پی ایس ایل کو ہر قیمت پر شفاف بنائیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا پہلے پی ایس ایل میں بکیز نے دلچسپی نہیں لی تھی اب پی ایس ایل ٹو کی مقبولیت نے بکیز کو متوجہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا معاوضہ اچھا ہے لیکن لالچ پھنسواتا ہے امید ہے پاکستان کے عوام کارروائی پر ہمیں سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد چیئرمین پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر شرجیل خان اور خالد لطیف بھی چیئرمین کی فلائٹ میں دبئی سے کراچی آئے۔ شہریار خان نے محمد عامر، سلمان بٹ اور آصف کو ہم نے نہیں آئی سی سی نے بری کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی کا ماننا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ دونوں کرکٹرز ان کی فلائٹ میں تھے لیکن غصے میں ان سے ملا نہ بات کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں