واشنگٹن: دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

08:46 AM, 11 Feb, 2017

واشنگٹن: امریکا کی چھ ریاستوں میں امیگریشن حکام کی جانب سے دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں سیکڑوں امیگرینٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے پاس دستاویز نہیں تھیں۔

گرفتار امیگرینٹس میں ایسے افراد بھی ہیں جن کا کوئی مجرمانہ رکارڈ نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویز نہ رکھنے والے 30 لاکھ افراد کو امریکا سے نکالنے کا بیان دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرم امیگرینٹس کو ترجیحی بنیادوں پر نکالنے کی راہ بھی ہموار کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں