لاہور: پی سی بی اسپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو پہلے سزا دے دیتا تویہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔کرکٹ ماہرین نےفکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کردیا۔
نیونیوز کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگو میں سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹھوس شواہد کے باوجود بھی سزانہ ملی تو کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی۔
سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ دبئی کاہوٹل کھلاڑیوں کے قیام سے پہلے ہی بکیوں سے بھرا ہواتھا۔کرکٹرز کی نگرانی کی جاتی تو حالات اس نہج تک نہ پہنچتے۔
اینکر پرسن یحیی حسینی نے انکشاف کیا کہ آئی سی سی کی خفیہ اطلاع کے بعد پی سی بی ایکشن لینے پرمجبور ہوا۔امید ہے شرجیل خان اور خالد لطیف کو صفائی کاموقع ضرور ملے گا۔
سپورٹس جرنلسٹ ماجد بھٹی نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے اسپاٹ فکسنگ کے کھلاڑیوں کو سزادی ہوتی تو موجودہ صورتحال کاسامنانہ کرناپڑتا۔