طالبان کے وزیر خلیل الرحمان حقانی کابل دھماکے میں ہلاک

طالبان کے وزیر خلیل الرحمان حقانی کابل دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت مہاجرین کے دفتر پر ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں طالبان کے وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق، خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ 58 سالہ خلیل الرحمان حقانی طالبان کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے۔

دھماکا وزارت مہاجرین کے دفتر میں اُس وقت ہوا جب وزیر خلیل الرحمان حقانی ایک اہم میٹنگ میں شریک تھے۔ واقعے کے بعد طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش حملہ ہوسکتا ہے، تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ 

یہ واقعہ افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت سیکیورٹی کی صورت حال میں ایک نیا سنگین باب کھول رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں