نومبر میں شاندار کارکردگی:حارث رؤف کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

نومبر میں شاندار کارکردگی:حارث رؤف کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

دبئی: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو نومبر کے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ حارث رؤف نے نومبر کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 9 میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ بھی جاری کی جس میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون بیٹر قرار دیا گیا۔ پاکستان کے سعود شکیل دسویں نمبر پر برقرار ہیں، جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں مزید دو درجے کی تنزلی ہو گئی ہے اور وہ اب 18ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے نعمان علی نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، جس کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈرافٹ کا مقام دبئی یا لندن میں ہونے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

اس سال پی ایس ایل میں آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا، اور انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہوگی۔

مصنف کے بارے میں