سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

کراچی :پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,658 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے اضافے کے ساتھ 3,450 روپے ہوگئی، اور 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے اضافے کے بعد 2,957 روپے ہوگئی۔


عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2,693 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔


گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

دو روز قبل بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مقامی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور غیر یقینی معاشی حالات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔