اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے تاکہ سیاسی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش کو مثبت طور پر قبول کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ سے مفاہمت کی طرف راغب رہی ہے اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت ہی کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب، تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد سیاسی مذاکرات کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔