مریم نواز کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ، ای کامرس کی ترقی پر زور

مریم نواز کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ، ای کامرس کی ترقی پر زور

بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے نمائش میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور خاص طور پر ای کامرس کے شعبے پر توجہ مرکوز کی۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے پاکستانی سٹال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستانی مصنوعات اور مختلف شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے پاکستانی پویلین میں نوجوان تاجروں سے ملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے حکام کو ای کامرس کے فروغ کے لیے ہدایات بھی دیں۔

مصنف کے بارے میں