پارلیمنٹ میں واپسی پر اپوزیشن کے مثبت کردار کا خیرمقدم:اعظم نذیر تارڑ

03:52 PM, 11 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ کا رخ کیا ہے"۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ "اب اپوزیشن ارکان اپنے تحفظات کو پارلیمنٹ میں آ کر بیان کر رہے ہیں، جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ "جہاں دونوں طرف سے غلیلیں نہیں چلتی، وہاں پارلیمنٹ میں دلیل سے بات کی جاتی ہے، اور اپوزیشن کو تنقید کرنے کا حق ہے۔"

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ "ہمیں تنقید کا جواب دینا چاہیے، لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں درست ہیں، ان کی تعریف بھی کی جانی چاہیے۔" انہوں نے حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "مہنگائی میں کمی آئی ہے، انٹرسٹ ریٹ نیچے آئیں گے، اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔"

مزیدخبریں