پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 930 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز، سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا، لیکن ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی نے مارکیٹ کو متاثر کیا۔ اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1073 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں