شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء، 350 سے زائد پاکستانی لبنان پہنچ گئے

شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء، 350 سے زائد پاکستانی لبنان پہنچ گئے

بیروت  : پاکستانی شہریوں کا شام سے انخلاء شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی لبنان پہنچ چکے ہیں۔ ان پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ ان میں 20 اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، لبنان پہنچنے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں 48 گھنٹوں میں بیروت ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن نے خصوصی پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے حکام شام اور لبنان میں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ شام میں پھنسے باقی پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے بھی جلد مزید اقدامات متوقع ہیں۔

مصنف کے بارے میں