ڈربن: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 184 رنز کا ہدف دیا، جس کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 172 رنز تک پہنچ سکی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ ہار گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے، جب کہ جارج لنڈے نے 48 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 183 رنز تک پہنچایا۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور 172 رنز تک محدود رہی۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر اور محمد عرفان خان نیازی شامل تھے۔