تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 5 سال کے بعد کرپشن کیسز کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوگئے۔ یہ سماعت تل ابیب کے ایک بم پروف بنکر میں قائم کی جانے والی عدالت میں ہوئی، جہاں نیتن یاہو کو تین مختلف کیسز میں فراڈ اور ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کے دوران حکومتی جماعت کے رہنما اور وزرا ان کی حمایت میں عدالت میں موجود تھے۔ تاہم، غزہ جنگ کے مخالف اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔
دوران سماعت، نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کرنے کی کوشش کی، تاہم عدالت نے ان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کی گواہی تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور انہیں گواہی کے بعد وضاحت کے لیے دوبارہ عدالت میں بلایا جا سکتا ہے۔