کراچی :سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا۔
خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔