آسٹریلیا  کا نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان ،  ویزا قوانین سخت کردیے

آسٹریلیا  کا نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان ،  ویزا قوانین سخت کردیے

سڈنی :آسٹریلیا  نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے  ویزا قوانین سخت کردیے ہیں ۔  آسٹریلیا نے بین الاقوامی طلباء اور کم ہنر مندوں کیلئے ویزا قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 


آسٹریلوی وزیر داخلہ کاکہنا ہےکہ  گزشتہ حکومت نے امیگریشن سسٹم کو تباہ کردیا تھا جسے درست کرنے کیلئے دو سال کے اندر تارکین وطن کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی طلباء کو انگریزی ٹیسٹ میں اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی اور مزید قیام بڑھانے کیلئے طالبعلم کی دوسری ویزا درخواست پر بھی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔


رپورٹ کے مطابق جون 2023 تک ریکارڈ 5 لاکھ 10 ہزار افراد آسٹریلیا آئے تھے۔ تاہم اب آسٹریلوی حکومت نے جون 2025 تک سالانہ انٹیک کو ڈھائی لاکھ تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 650,000 غیرملکی طلباء ہیں جن میں سے بہت سے دوسرے ویزوں پر ہیں۔


آسٹریلیا میں نقل مکانی ریکارڈ سطح پر پہنچنے سے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکے باوجود ملک کو ہنرمندوں کی کمی کا سامنا ہے جنہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے وہ جدوجہد کر رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں