ہوشیار، پولیس اہلکاروں کی باری بھی آگئی، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا

07:32 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پولیس اہلکاروں کی باری بھی آگئی، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا۔  سی ٹی او نے اس حوالے سے  حکم جاری کیا ہے کہ اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے پولیس اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا۔

 لاہور میں بنا لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ سی ٹی او کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کے چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز پولیس اہلکاروں کا لائسنس چیک کریں۔ سی ٹی او نے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق پچھلے ماہ 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے تھے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیوروں کےخلاف بائیس ہزار چالان کاٹے گئے ہیں۔

مزیدخبریں