پاکستانی سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا، کل پرتھ پہنچیں گے

07:18 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستانی آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا ہے ۔ساجد خان آج  ہی کراچی سے بذریعہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ ساجد خان کل پرتھ پہنچیں گے۔ ساجد خان کو انجری کا شکار ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر بروز جمعرات کو پرتھ میں شروع ہوگا۔ 

مزیدخبریں