بیرون ملک  روزگار کے متلاشی  افراد کے لیے اہم قدم ،مزید 6شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

07:08 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :بیرون   ملک روزگار کے متلاشی  افراد کے لیے اہم قدم  اٹھاتے ہوئئے مزید 6شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران حکومت نے بیرون ملک ملازمت  کے متلاشی افراد کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے اور مزید 6 شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15 ہو جائے گی۔ اس توسیع سے بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس وقت کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان، مالاکنڈ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں پروٹیکٹوریٹس پہلے سے ہی موجود ہیں۔


اس کے علاوہ افراد کے لئے اپنے شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کے ساتھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے ، جس سے وہ ملک بھر میں کسی بھی دفتر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


روٹیکٹوریٹ کے خواہاں افراد کو اپنے شناختی کارڈ یا ڈومیسائل پر نشاندہی کے مطابق اپنے رہائشی شہر کے اندر دفتر میں درخواست دینے کی ضرورت ہوتی تھی۔ جس کی وجہ سے اکثر پریشانی یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا خصوصاً ان افراد کو جن کی رہائش ان دفاتر سے دور ہو۔


اس پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والوں کے لئے زیادہ لچک اور آزادی فراہم کرتا ہے۔ اب وہ پاکستان بھر میں کسی بھی آسانی سے قائم پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ آفس کا دورہ کر سکتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ ان کا تعلق کہیں سے بھی ہو۔

مزیدخبریں