کراچی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق 

07:06 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ  کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کا معاملہ زمین کےقبضے پرتنازع پر رونما ہوا۔ زمین کےتنازعے پر دو گروپوں کے افراد راضی نامےکےلئے جمع ہوئےتھے۔ صلح صفائی کےدوران جھگڑا ہوا  ۔ 

فائرنگ سے قبضہ گروپ کا رکن سراجی اور دو دیگر افراد مارے گئے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنےوالے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں