صنعا: ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
حوثیوں نے اسرئیل کو جانے والے ہر قسم کے سامان کا راستہ بند کرنے کے لیے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا خواہ کسی بھی قوم یا ملک کا بحری جہاز ہو اب اسرائیل کے لیے امدادی سامان نہیں لے جا سکے گا۔
ایرانی حمایت یافتہ حوثی پچھلے کئی ہفتے سے یمن سے جڑے سمندری راستوں میں اپنی موجودگی دکھا رہے ہیں اور اسرائیل کے حمایتی جہازوں پر راکٹ داغنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس تنا ظر میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے یمن خلیجی ملکوں کا ایک دورہ بھی کر چکے ہیں۔