الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

05:48 PM, 11 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : الیکشن کمیشن  نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔الیکشن کمیشن نے 142 ڈی آر اوز اور 859 آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔حکام کی جانب سے افسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں