مہنگے درآمدی فیول کے استعمال کے اثرات ، اٹک آئل ریفائنری نے دو پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے

مہنگے درآمدی فیول کے استعمال کے اثرات ، اٹک آئل ریفائنری نے دو پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے

اٹک :مہنگے درآمدی فیول کے استعمال کی وجہ سے اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے ہیں۔  اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع اٹک پٹرولیم  کاکہنا ہے کہ  بروقت اقدامات نہ کرنے پر ریفائنری مکمل بند کردیں گے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ نےنگران وزیرتوانائی اوراوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے۔


ذرائع کے مطابق پلانٹس بندہونے سے مقامی پیٹرول،ڈیزل کی پیداوار کم ہوکر 60 فیصد پر آگئی، تیل کمپنیاں مقامی تیل کے بجائے درآمدی تیل استعمال کررہی ہیں ، اسلام آباد،راولپنڈی ،کےپی میں درآمدی تیل استعمال کیاجارہاہے۔

مقامی تیل استعمال نہ کرنا پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں