اسلام آباد :سینیٹ قائمہ کمیٹی کی غزہ پر قرار داد منظور کی گئی ہے۔ اس میں اسرائیل کو عالمی، انسانی مجرم قرار دے کر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے غزہ کی صورتِ حال پر قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرار داد میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی، انسانی مجرم قرار دے کر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔
اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا فلسطین انبیاء اور فلسطینیوں کی سر زمین ہے، غاصب اسرائیل کے خلاف جد و جہد پر حماس کی ستائش کرتے ہیں، حماس، اسرائیل جیسی بڑی طاقت کے مقابلے پر سینہ سپر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، مسلم ممالک آج بھی فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔