نئی دہلی: بھارت کے ایک سکول کی نرسری اور جونیئر کے جی کے تعلیمی سال2024-25 کے لیے اسکول کی فیس کا چارٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔
وائرل تصویر کے مطابق بھارتی اسکول، جس کا نام نہیں ظاہر کیا گیا، مبینہ طور پر والدین سے واقفیت کی فیس کے لیے 8 ہزار 400 بھارتی روپے (28 ہزار 625 پاکستانی روپے) روپے وصول کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی فیس کی تصویر میں نرسری اور جونیئر کے جی کے تعلیمی سال 2024-25کے لیے فیس کو دکھایا گیا ہے، بشمول داخلہ فیس، احتیاط رقم، سالانہ چارجز، ترقیاتی فیس، اور بہت کچھ۔ تاہم، آخری زمرہ کو ’’والدین اورینٹیشن چارجز‘‘ کہا گیا، جو کہ ایک بار کی ادائیگی ہے۔ اس تصویر میں داخلے کے اخراجات بھی بتائے گئے ہیں جو کہ کل 1 لاکھ 51 ہزار 656 انڈین روپے ہیں۔
अब समझ आ रहा है, पिता जी ने मुझे सरकारी स्कूल में क्यों पढ़ाया था ???? pic.twitter.com/fkyPlDT6WP
— Raja Babu (@GaurangBhardwa1) December 7, 2023
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسکول والدین سے اپنی نرسری اور جو نئیرکے جی کے طلبا کے لیے 'اورینٹیشن فیس' وصول کرتا ہے، جس سے انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور ساتھ ہی کئی ملے جلے تبصرے کرنے لگے۔
اس فیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ اس اسکول کی فیس میرے بی ٹیک کالج کی فیس سے زیادہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ دسویں جماعت میں میری فیس 500 ماہانہ تھی میں سمجھتا تھا کہ میں ایک مہنگے اسکول میں پڑھ رہا ہوں۔